آئی ایس پی آر کے مطابق 12 / 13 جولائی کی رات کو دس سے بارہ دہشتگردوں کے گروپ نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق اور ان کے کزن مسٹر عمر جاوید کو جو قائد اعظم ریزیڈنسی کے دورہ کرنے کے بعد واپس کوئٹہ آ رہے تھے اغوا کر لیا
اطلاع ملنے پر آرمی کے کوئیک ری ایکشن فورس نے فوری طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے روانہ کیا
سیکورٹی فورسز نے ایس ایس جی کمانڈوز اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا
13 اور 14 جولائی کی رات کو ایک پہاڑی پر موجود سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے 6 سے 7 دہشتگردوں کو ایک نالے کے اندر جاتے ہوئے دیکھا
اپنے ممکنہ گھیرے کا احساس ہونے پر، دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا شہید کو گولی مار دی اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے اور اور باقی دہشتگرد لیفٹیننٹ کرنل لائق کے کزن مسٹر عمر کو لے کر وقتی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
معصوم شہری کی بازیابی کے لیے آپریشن خراب موسم کے باوجود جاری ہے
Army chief should take strong action against who waving the Afghani flag in sohrab goth Karachi