تفصیلات: فوج اور رینجرز کے دستے کراچی کے مختلف متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور پانی کی نکاسی کی کوششوں میں مصروف ہیں اور متعلقہ محکموں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں
اس وقت فوج، سی بی سی اور ڈی ایچ اے کی 388 ڈی واٹرنگ ٹیمیں مختلف متاثرہ علاقوں خصوصاً جنوبی ضلع سے پانی نکالنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ وسیع مشترکہ کوششوں کی وجہ سے چند مقامات پر پانی کی سطح پہلے ہی کم ہو چکی ہے۔
